Duration 1:1:36

واقعہ کربلا، حقائق وپس منظر Jordan

3 270 watched
0
30
Published 23 Oct 2014

پیش نظر ویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے واقعہ کربلا کے تعلق سے چنداہم نکات پر گفتگو فرمائی ہے جو کربلا کے حقائق وپس منظر کو سمجھنے کے لئے کافی ہیں: ۱۔ تاریخ کا اتنا مشہور واقعہ تاریخ سے زیادہ افسانہ کیوں بن گیا؟ ۲۔ واقعہ کربلا کے تعلق سے تالیفات وتصنیفات افراط وتفریط کا شکار کیوں؟ ۳۔صحابہ کرام اور بالخصوص حسین رضی اللہ عنہ کے متعلق اہل سنت والجماعت کا موقف کیا ہے؟ ۴۔واقعہ کربلا کیا واقعی معنوں میں اسلام اور کفر کی جنگ تھی یا ایک حادثہ تھا جو نوشتہ تقدیر کے مطابق پیش آیا؟ ۵۔ واقعہ کربلا کیا واقعی معنوں میں خاندانی رقابت اور بنوامیّہ وبنوہاشم کے درمیان آپسی دشمنی کا نتیجہ تھی؟ یا واقعی معنوں میں شورائیت کی بنیادوں کو استحکام بخشنے کے لئے یا بادشاہت وجمہوریت کے جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے تھا؟ ۶۔حسین رضی اللہ عنہ کو خط لکھنے والے کون تھے، اور جب موقع ملا تو اپنے ناپاک ہاتھوں میں تلواریں لے کرنواسہ رسول کے خون سے اپنے دامن کو رنگا؟ ۷۔یزید کے تعلق سے سب وستم یا تبرا کی حقیقت کیا ہے؟ اور کیا یزید واقعی فاسق وفاجر تھا؟ اس ویڈیوکو تعصّب کی ردا کو اتار کر اور حقیقت کا آئنہ پہن کر دیکھنے کی کوشش کریں تاکہ واقعہ کی حقیقت سمجھ آسکے، اللہ ہم سب کو ہرطرح کی فتنوں سے محفوظ رکھے،آمین!

Category

Show more

Comments - 0