Duration 34:37

دنیا کے بدلے دین فروشی کبھی نہیں کرناNever trade religion for Vanities of the world. Jordan

67 watched
0
0
Published 14 Apr 2021

انسان اپنی متاع عزیز کا سودا کبھی نہیں کرتا۔ دین بھی متاع عزیز بن جائے تو مسلمان سب کچھ قربان کر سکتا ہے لیکن دین کا سودا کبھی نہیں کر سکتا۔ رب سے منہ نہیں پھیر سکتا۔ نبی کا دامن نہیں چھوڑ سکتا۔ من مانی کبھی نہیں کرسکتا۔ اللہ فراموشی اور دین فروشی کبھی نہیں کرسکتا۔ اسلام کی اتنی شکلیں ہیں۔ کس شکل کو اصل سمجھیں۔ کس شکل کو رب کی پسند سمجھیں۔ کس شکل میں نجات دیکھیں۔ اللہ نے حضرت ابراھیم علیہ السلام کے واقعات میں اسکا جواب دے دیا۔ قیل و قال کی، من مانی تاویل کی، تحریف و انتحال کی گنجائش نہیں چھوڑی۔ ضرورت ہے اپنی فکر کے تالے کھول کر، سوچ کے بندھن کھول کر ابراھیم خلیل اللہ کے واقعات پڑھے۔ پھر خود ہی دیکھ لے اس اصل اسلام کو جو نبی دینے آئے تھے۔ جو قرآن کریم طلب کے پکے اور دھن کے سچے بندگان خدا کو دیتا آیا ہے۔ آئیے اس ماہ مبارک میں ہم بھی اسی اسلام کو ابراھیم خلیل اللہ کے واقعات سے ڈھونڈ نکالیں۔ صرف اللہ کو رب بناکر، صرف دین اسلام کو زندگی کا دستور بناکر اور صرف محمد رسول اللہ کو آخری نبی اور رسول مان کر۔ ان تینوں سے اپنا رشتہ اٹوٹ بنا لیں۔ چاہے کچھ ہوجائے۔ جان رہے یا جائے۔ عزت رہے یا پامال ہو۔ دنیا کی چمک بحال رہے یا پھیکی پڑ جائے۔ لیکن کسی بھی قیمت پر یہ تین ستون ہمارے ہاتھ سے پھسلنے نہ پائیں۔ خود سے وعدہ کیجیے۔ پختہ عہد کیجیے۔ من ہی من اپنے رب سے عہد و پیمان کیجیے۔ تب پھر مسلمان ہونے کا اصلی ذائقہ چکھیے۔ اپنے نصیب پر فخر کیجیے۔ اللہ نے اپنی مرضی سے ہمیں مسلمان گھر میں پیدا کیا۔ اور مسلمان بننے کی توفیق دی۔ ایں سعادت بزور بازو نیست۔۔۔۔۔۔

Category

Show more

Comments - 0